جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

2 گھنٹے پہلے
A A
ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) حکومت نے ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فضائی سروے کے ذریعے زیرِزمین وسائل کی تلاش اور نشاندہی کی اجازت دے دی۔

حکومت نے کمپنی کو سروے کے لیے طیارہ عارضی طور پر درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڑی انرجیز کو مشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں وزیرستان کے مغربی علاقے اور کرک بلاک جبکہ بلوچستان میں بلاک اٹھائیس، ہنہ، ہنہ جنوبی، زیارت اور زیارت شمالی کے علاقوں میں فضائی سروے کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اجازت کے ساتھ متعدد سکیورٹی اور انتظامی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ کمپنی اس بات کی پابند ہوگی کہ سروے صرف باہمی طور پر طے شدہ علاقوں تک محدود رہے گا۔

ماڑی انرجیز کو طیارے اور سروے ٹیم کی آمد سے کم از کم دو ہفتے پہلے متعلقہ حکام کو اطلاع دینا ہوگی۔ طیارے میں صرف سروے اور مواصلات کے لیے ضروری آلات نصب کیے جاسکیں گے، جبکہ دیگر تصویری یا سروے آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کمپنی کو یہ ضمانت بھی دینا ہوگی کہ حکام کی منظوری کے بغیر سروے کا کوئی ڈیٹا ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ ہر فضائی پرواز سے قبل گزشتہ پرواز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لے کر متعلقہ حکام سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔

سروے طیارے کا پیشگی معائنہ بھی کیا جائے گا، جبکہ ہر پرواز میں متعلقہ حکام کے دو افسران نگرانی اور رابطے کے لیے موجود ہوں گے۔ ہر سروے پرواز کا شیڈول کم از کم اڑتالیس گھنٹے پہلے فراہم کرنا ہوگا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر سروے کے دوران اہم یا تزویراتی معدنیات کی موجودگی سامنے آتی ہے تو متعلقہ حکام کو ترجیحی حقوق حاصل ہوں گے۔ غیر ملکی ماہرین کو بھی ضروری سکیورٹی منظوری کے بغیر سروے کے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سروے کے دوران غیر ضروری نقشے، نظامِ تعیینِ سمت، تکنیکی آلات اور دیگر سامان لے جانے پر پابندی ہوگی۔ ہر فضائی مشن کے لیے محفوظ راستہ طے کیا جائے گا اور کسی اہم دفاعی تنصیب کی تصویر بنانے یا وہاں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی افراد کو بھی مناسب سکیورٹی انتظامات کے بغیر دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مقامی انتظامیہ ان کی حفاظت یقینی بنائے گی۔

موضوعات : Mari Energiespermissionsurveys
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

8 اکتوبر , 2026
ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

8 اکتوبر , 2026
وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

8 اکتوبر , 2026
برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In