جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پیراماؤنٹ نے 110 ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکوری کا کنٹرول سنبھال لیا

2 دن پہلے
A A
پیراماؤنٹ نے 110 ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکوری کا کنٹرول سنبھال لیا
Share on Facebookwhatsapp

ہالی ووڈ (پاک ترک نیوز )ہالی ووڈ کی دو بڑی تفریحی کمپنیوں پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس اور وارنر برادرز ڈسکوری کا 110 ارب ڈالر کا تاریخی انضمام مکمل ہوگیا، جس کے بعد عالمی فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔
اس بڑے معاہدے کے نتیجے میں ہالی ووڈ کے کئی معروف ادارے اور تفریحی برانڈز ایک ہی کمپنی کے تحت آگئے ہیں، جن میں ایچ بی او، سی بی ایس، نکلوڈین، شو ٹائم، کامیڈی سینٹرل، ڈی سی اسٹوڈیوز اور فوڈ نیٹ ورک شامل ہیں۔
انضمام کے بعد نئی کمپنی کا نام اسکائی ڈانس کارپوریشن رکھا گیا ہے، جس کی قیادت ڈیوڈ ایلیسن کریں گے۔ ایلیسن کا کہنا ہے کہ دونوں بڑے اداروں کو یکجا کرنا فلمی صنعت کے لیے تاریخی لمحہ ہے اور نئی کمپنی دنیا بھر کے ناظرین کے لیے ہر قسم کی کہانیاں اور تفریح پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس معاہدے سے پیراماؤنٹ کو وارنر برادرز کی کئی مشہور فلمی اور ٹیلی ویژن سلسلوں کی ملکیت بھی حاصل ہوگئی ہے، جن میں ہیری پوٹر، گیم آف تھرونز اور لارڈ آف دی رنگز شامل ہیں۔ پیراماؤنٹ کے پہلے سے موجود مشہور سلسلوں میں انڈیانا جونز، مشن امپاسیبل اور شریک بھی شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انضمام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کمپنی بہترین ثابت ہوگی۔
نئی کمپنی کے انتظامی ڈھانچے میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میٹل کے سبکدوش ہونے والے سربراہ یونون کریز کو شریک سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جو روزمرہ کے کاروباری معاملات اور دونوں کمپنیوں کے انضمام کی نگرانی کریں گے، جبکہ ڈیوڈ ایلیسن حکمت عملی اور ٹیکنالوجی پر توجہ دیں گے۔
سی این این کی موجودہ قیادت میں بھی فوری تبدیلی نہیں کی گئی۔ مارک تھامسن سی این این ورلڈ وائیڈ کے چیئرمین اور مدیر اعلیٰ کے طور پر کام جاری رکھیں گے، جبکہ بیری وائس سی بی ایس نیوز کی مدیر اعلیٰ رہیں گی۔

موضوعات : f Warner BrosParamount
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیں

پہلا ٹی 20میچ،سری لنکا کا 183رنز کا ہدف ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

پہلا ٹی 20میچ،سری لنکا کا 183رنز کا ہدف ،پاکستان کی بیٹنگ جاری

9 اکتوبر , 2026
Indonesia has become the first Islamic country to possess a naval fleet.

انڈونیشیا مسلم ممالک میں پہلا بحری بیڑا رکھنے والا ملک بن گیا

9 اکتوبر , 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

9 اکتوبر , 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

9 اکتوبر , 2026
Rs 144 billion in taxes collected from the salaried class in three months; tax contributions from the shopkeeper and real estate sectors lagged behind.

تنخواہ دار طبقے سے 3ماہ میں 144ارب روپے ٹیکس وصول ،دکاندار اورجائیداد کے شعبے کا ٹیکس پیچھے رہ گیا

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔