کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔میر سرفراز بگٹی کے مطابق مستونگ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کا مظہر ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، امن و استحکام کے دشمنوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض اور خمیس مشیط پر حوثیوں کے میزائل حملے ناکام، بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔












