بدھ , 7 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آسمان سے آئے گا کھانا، ڈرون صرف پانچ منٹ میں آپ کے دروازے پر

1 دن پہلے
A A
Food will come from the sky, drones will deliver it to your door in just five minutes
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) سوچیے! بھوک لگی، موبائل اٹھایا، کھانے کا آرڈر دیا۔۔۔ اور چند ہی منٹ بعد دروازہ کھولیں تو ڈلیوری بوائے کے بجائے آسمان سے آپ کا کھانا اتر رہا ہو!جی ہاں! مستقبل کی یہ فلم اب حقیقت بننے جا رہی ہے، امریکا میں ڈور ڈیش نے ایسا ڈرون تیار کرلیا ہے جو کھانا اوسطاً پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں صارف تک پہنچانے کا دعویٰ کر رہا ہے۔

کھانا منگوایا۔۔۔ اور چند منٹ بعد ڈرون گھر کے اوپر!ڈور ڈیش نے فضائی ترسیل کے لیے چھ پروں والا خصوصی ڈرون متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے شمالی کیلیفورنیا میں آزمائشی طور پر کھانے کی ترسیل شروع کی جائے گی۔

چپوٹلے اور پاپائیز سمیت کئی معروف ریستوران بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔کمپنی کے مطابق تقریباً 80 فیصد کھانے کے آرڈر وزن کے لحاظ سے ڈرون کے ذریعے پہنچائے جا سکتے ہیں، جبکہ ابتدائی تجربات میں آرڈر پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں پہنچانے کے نتائج سامنے آئے ہیں۔لیکن یہ ڈرون آپ کے دروازے پر اترے گا نہیں۔۔۔ بلکہ آسمان سے کھانے کا پیکٹ نیچے اتارے گا اور پلک جھپکتے ہی واپس اڑ جائے گا!ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈرون میں حفاظتی نظام بھی نصب کیا جائے گا۔مگر جہاں ایک طرف چند منٹ میں کھانا پہنچانے کا خواب دکھائی دے رہا ہے، وہیں دوسری طرف ڈرون کا شور لوگوں کے لیے دردِ سر بن گیا ہے۔ٹیکساس کے شہر رچرڈسن میں ایمیزون کے ڈرون پہلے ہی شہریوں کی شکایات کا سامنا کر رہے ہیں۔رہائشیوں کے مطابق روزانہ درجنوں ڈرون گھروں کے اوپر سے گزرتے ہیں اور مسلسل بھنبھناہٹ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی صورتحال، پاکستان کا قطر سے اکتوبر میں ایل این جی کے 3 کارگو لینے کا فیصلہ

بعض شہریوں نے ڈرون کی آواز کو فضا میں اڑتی ہوئی گھاس کاٹنے والی مشین سے تشبیہ دے دی۔اب سوال یہ ہے۔۔۔ کیا مستقبل میں کھانا لانے کے لیے ڈلیوری رائیڈر کا انتظار ختم ہوجائے گا؟یا پھر آسمان سے برسنے والے ڈرون۔۔۔ تیز تر کھانے کے ساتھ شور، حادثات اور رازداری جیسے نئے مسائل بھی گھروں تک پہنچائیں گے؟ایک طرف پانچ منٹ میں کھانا۔۔۔ دوسری طرف آسمان پر ڈرونز کا شور۔۔۔ مستقبل کی ڈلیوری اب زمین سے اٹھ کر آسمان تک پہنچ چکی ہے!

موضوعات : dronefoodtechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's first nuclear aircraft carrier rapidly nears completion
تازہ ترین

چین کا پہلا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

7 اکتوبر , 2026
China establishes new military academies to prepare for drone and artificial intelligence warfare
تازہ ترین

چین میں ڈرون اور مصنوعی ذہانت کی جنگی تیاری کے لیے نئی فوجی درسگاہیں قائم

5 اکتوبر , 2026
Pakistan condemns attack on power station near Medina, expresses solidarity with Saudi Arabia
تازہ ترین

پاکستان کی مدینہ منورہ کے قریب پاور اسٹیشن پر حملے کی مذمت ،سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

2 اکتوبر , 2026
Houthi drone attack on the Tayybah Grid Station, which supplies electricity to the Prophet's Mosque (PBUH).
اہم ترین

مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے طیبہ گرڈ سٹیشن پر حوثیوں کا ڈرون حملہ

2 اکتوبر , 2026
امریکی MQ-9 ریپر ڈرونز کا بیڑا سکڑ کر 135 طیاروں تک محدود
تازہ ترین

امریکی MQ-9 ریپر ڈرونز کا بیڑا سکڑ کر 135 طیاروں تک محدود

30 ستمبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days
تازہ ترین

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی

29 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Prime Minister offers talks to PTI if it ends march and sit-in

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کومارچ اوردھرنا ختم کرنے کی صورت میں مذاکرات کی پیشکش

یہ بھی پڑھیں

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026
پیراماؤنٹ نے 110 ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکوری کا کنٹرول سنبھال لیا

پیراماؤنٹ نے 110 ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکوری کا کنٹرول سنبھال لیا

7 اکتوبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل انسانی اڈے کے لیے راکٹوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ

ناسا کا چاند پر مستقل انسانی اڈے کے لیے راکٹوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔