پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فلائی دبئی کے عمانی معاون پائلٹ کا اسرائیلی طیارہ گرانے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب

1 گھنٹہ پہلے
A A
فلائی دبئی کے عمانی معاون پائلٹ کا اسرائیلی طیارہ گرانے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب
Share on Facebookwhatsapp

جدہ (پاک ترک نیوز )دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے دوران گرفتار عمانی معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر طیارہ گرانے کا منصوبہ پہلے ہی تیار کر رکھا تھا۔

رپورٹس کے مطابق تفتیش کے دوران 29 سالہ معاون پائلٹ نے بتایا کہ اس نے طیارہ تباہ کرنے کا منصوبہ فلائی دبئی میں ملازمت حاصل کرنے سے قبل ہی بنا لیا تھا۔

معاون پائلٹ کے مبینہ منصوبے کے مطابق وہ پہلے طیارہ اڑانے والے سینئر پائلٹ کو زخمی کرتا، پھر خود طیارے کا کنٹرول سنبھال کر معمول کے مطابق تل ابیب پہنچتا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد اس کا ارادہ بن گوریون ہوائی اڈے کی کسی عمارت یا دوسرے طیارے سے ٹکرانے کا تھا، جبکہ ناکامی کی صورت میں تل ابیب کی کسی بلند عمارت یا اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا تھا۔

گرفتار معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر بتایا کہ جون میں اسرائیل کے سفر کے دوران اس نے حملے کی تیاری اور معلومات جمع کرنے پر توجہ مرکوز کی تھی اور جولائی میں منصوبے پر عمل درآمد کا ارادہ تھا، تاہم آخری وقت میں اسے مؤخر کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 30 ستمبر کو دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں اسے اپنے مبینہ منصوبے پر عمل درآمد کا موقع ملا۔ اس نے کاک پٹ میں اپنے سینئر پائلٹ پر ہتھوڑے سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔

تاہم زخمی پائلٹ کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا، جس کے بعد مسافر اندر داخل ہوئے اور معاون پائلٹ کو قابو کرلیا۔

زخمی پائلٹ نے بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کو بتایا کہ حملے سے چند منٹ قبل معاون پائلٹ نے نماز ادا کرنے کی اجازت مانگی تھی اور پھر عقب سے آکر اس پر حملہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار معاون پائلٹ کی عمر 29 سال ہے، اس کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور وہیں اس کی پرورش ہوئی۔ اس کے والد عمانی جبکہ والدہ شامی بتائی جاتی ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاون پائلٹ انتہا پسند خیالات رکھتا تھا اور القاعدہ سے متاثر تھا۔ فلائی دبئی سے قبل وہ عمانی ایئرلائن میں بھی کام کرچکا تھا، جہاں مبینہ طور پر اس کے متشدد خیالات کے باعث اسے پروازیں اڑانے سے روک کر انتظامی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

تاہم بعد میں وہ فلائی دبئی میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور اسرائیل جانے والی پرواز کے عملے کا حصہ بھی بن گیا۔ رپورٹس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ سابقہ ریکارڈ کے باوجود فلائی دبئی میں معاون پائلٹ کی حیثیت سے ملازمت حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔

موضوعات : co-pilot'sFlyDubai'Israeli planeOmanishoot down
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں

یہ بھی پڑھیں

فلائی دبئی کے عمانی معاون پائلٹ کا اسرائیلی طیارہ گرانے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب

فلائی دبئی کے عمانی معاون پائلٹ کا اسرائیلی طیارہ گرانے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب

5 اکتوبر , 2026
غیر ملکی میڈیکل اداروں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی لازمی شرط ختم

غیر ملکی میڈیکل اداروں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی لازمی شرط ختم

5 اکتوبر , 2026
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان

5 اکتوبر , 2026
سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

5 اکتوبر , 2026
درآمدی اعلیٰ نسل کے مویشیوں کو خصوصی فارم ہاؤسز میں پال کر دوبارہ برآمد کرنے کی منظوری

درآمدی اعلیٰ نسل کے مویشیوں کو خصوصی فارم ہاؤسز میں پال کر دوبارہ برآمد کرنے کی منظوری

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔