لاہور(پاک ترک نویز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔
شان ٹیٹ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قومی ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے ایشلے نوفکی نے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شان ٹیٹ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایشلے نوفکی کی ایشین گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرکت آخری ذمہ داری تھی، جس کے بعد انہوں نے عہدے سے علیحدگی اختیار کرلی۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرچکے ہیں۔












