پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جاپان نے سمندر میں گرنے والے امریکی ساختہ جاسوس ڈرون کی تلاش شروع کردی

2 دن پہلے
A A
Japan has begun the search for the US-made spy drone that crashed into the sea.
Share on Facebookwhatsapp

ٹوکیو ( پاک ترک نیوز) جاپان کی فضائی دفاعی فورس نے سمندر میں گرنے والے امریکی ساختہ طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے ڈرون کی بازیابی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔جاپانی حکام کے مطابق آر کیو فور بی گلوبل ہاک نامی بغیر پائلٹ طیارہ گزشتہ ماہ جاپان کے شمالی ساحلی علاقے میں لاپتا ہوگیا تھا، بعد ازاں اس کے سمندر میں گرنے کی تصدیق ہوئی۔ ڈرون کا دھڑ سمندر کی تقریباً 200 سے 300 میٹر گہرائی میں موجود ہونے کا سراغ ملا تھا۔جاپانی فضائی دفاعی فورس کے مطابق جمعے کو ایک امدادی جہاز جائے حادثہ پر پہنچا، جس نے سمندر کی تہہ میں ڈرون کا درست مقام معلوم کرنے اور ملبہ تلاش کرنے کے لیے دور سے چلنے والی زیر آب گاڑی استعمال کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ڈرون کے ملبے کے چھوٹے حصے نکالے جا رہے ہیں، جبکہ بڑے حصوں کو سمندر سے باہر نکالنے کا عمل اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے۔جاپانی حکام کے مطابق یہ ڈرون ستمبر کے وسط میں میساوا فضائی اڈے سے پرواز کے تقریباً 90 منٹ بعد مواصلاتی نظام سے رابطہ قائم کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔ تین منٹ بعد ڈرون ریڈار سے غائب ہوگیا اور آخری بار ٹوٹوری کے ساحل سے تقریباً 50 کلومیٹر دور دیکھا گیا۔گلوبل ہاک تقریباً 60 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے اور مسلسل 36 گھنٹے تک نگرانی کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاپان ان ڈرونز کے ذریعے شمالی کوریا اور چین سمیت ایشیائی خطے کے مختلف علاقوں کی نگرانی کرتا ہے۔جاپان کی فضائی دفاعی فورس کے پاس ایسے تین ڈرون موجود تھے، جن میں سے ایک حادثے کا شکار ہوگیا۔ باقی دو گلوبل ہاک ڈرونز کو بھی ضروری مشنز کے علاوہ عارضی طور پر زمین پر روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کو 16 رافیل جنگی طیارے دینے کا فرانسیسی وعدہ، طیارے آئیں گے کہاں سے؟

جاپانی حکام کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لیے امریکی فوج اور ڈرون تیار کرنے والی کمپنی نارتھروپ گرومین کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے تاحال کسی تخریب کاری کا عندیہ نہیں دیا۔جاپانی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے گلوبل ہاک کی قیمت تقریباً 17 ارب ین، یعنی تقریباً 107 ملین امریکی ڈالر تھی۔ ڈرون کا نقصان جاپان کی طویل فاصلے تک نگرانی کی صلاحیت کے لیے ایک اہم خلا پیدا کرسکتا ہے۔

موضوعات : americajapan
ShareSend

متعلقہ خبریں

US military has withdrawn 1,000 kilometers from Iran's borders, claims Iranian commander.
تازہ ترین

امریکی فوج ایران کی سرحدوں سے ایک ہزار کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی، ایرانی کمانڈر کا دعویٰ

5 اکتوبر , 2026
The US has withdrawn B-1 bombers from a British military base due to the threat of attacks.
تازہ ترین

امریکہ نے بی ون بمبار طیارے حملوں کے خدشے کے پیش نظر برطانوی فوجی اڈے سے واپس بلا لئے

5 اکتوبر , 2026
Work on technology to transfer electricity from space to Earth begins in America
تازہ ترین

خلا سے زمین پر بجلی کی منتقلی،ا مریکا میں ٹیکنالوجی پر کام شروع

4 اکتوبر , 2026
US military launches light attack in Strait of Hormuz, targets drone with US laser
تازہ ترین

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر

3 اکتوبر , 2026
Secret consultative meeting of high-ranking US officials on Iran and Yemen
تازہ ترین

امریکی اعلیٰ حکام کا ایران اور یمن پر خفیہ مشاورتی اجلاس

3 اکتوبر , 2026
Marco Rubio orders Iranian delegation to leave the US.
تازہ ترین

مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کا حکم

2 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Iran disassociates itself from the Houthis.

ایران کا حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رہے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رہے گا، بیرسٹر گوہر

5 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس، آج رات اہم فیصلوں کا امکان

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس، آج رات اہم فیصلوں کا امکان

5 اکتوبر , 2026
نوبیل انعام برائے طب کا اعلان

نوبیل انعام برائے طب کا اعلان

5 اکتوبر , 2026
تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی

تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی

5 اکتوبر , 2026
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہو گا؟ڈرافٹ شیڈول تیار

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہو گا؟ڈرافٹ شیڈول تیار

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔