ہفتہ , 3 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملک کا نظام ری سیٹ ہونے والا ہے، معاملات میں بہتری آئے گی، محسن نقوی

10 گھنٹے پہلے
A A
The country's system is set to be reset, and things will improve Mohsin Naqvi.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام ری سیٹ ہونے والا ہے، نظام میں تبدیلی کے بعد ملک کے معاملات میں بہتری آئے گی، تاہم اس عمل کے لیے کاروباری برادری کا تعاون ضروری ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے تجربات اور نظام سے سیکھنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس وقت تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے، تاہم وہ اس حوالے سے کوششیں کررہے ہیں اور بہت سے کام بھی کیے جاچکے ہیں۔ ان کے بقول ملک کا نظام ری سیٹ ہونے والا ہے اور اس عمل کے نتیجے میں بہت سے معاملات بہتر ہونے کی امید ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نظام میں بہتری کے لیے کاروباری برادری کا تعاون درکار ہے، حکومت اور تاجر برادری کو مل کر ملک کی معیشت کو آگے لے کر چلنا ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا حل برآمدات میں ہر ممکن اضافہ ہے، ہدف 170 ارب ڈالر ہو یا 9 ارب ڈالر، ان کے لیے ہر ایک ڈالر اہم ہے۔انہوں نے کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک وہ اپنے عہدے پر موجود ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔محسن نقوی نے بتایا کہ گزشتہ تین سے چار ماہ کے دوران وہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں کئی مرتبہ ایران گئے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران نہیں گئے، وہ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ کئی دہائیوں سے جنگ اور پابندیوں کا سامنا کرنے کے باعث ایران تباہ حال ہوگا، لیکن ان کے ساتھ ایران جانے والے افراد وہاں خود انحصاری کی سطح دیکھ کر حیران ہوئے۔ ایران میں تعمیراتی اور گاڑیوں سمیت مختلف صنعتیں موجود ہیں اور متعدد اشیا مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز کرکٹ فائنل،طلائی تمغہ کیلئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو تیل کی درآمد جاری رکھنا ہوگی، تاہم ملک ہر سال 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی دیگر اشیا بھی درآمد کرتا ہے، جسے کم کرکے 20 ارب ڈالر تک لایا جاسکتا ہے۔

موضوعات : interiorministermohsinnaqvi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Mohsin Naqvi holds an important meeting with General Ahmad Vahidi, head of Iran's Revolutionary Guard.
تازہ ترین

محسن نقوی کی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل احمد وحیدی سے اہم ملاقات

23 ستمبر , 2026
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi has left for Iran.
تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران چلے گئے

21 ستمبر , 2026
There is still time to stop, don't go towards the dead end, Mohsin Naqvi warns PTI
تازہ ترین

ابھی بھی وقت ہے باز آجائیں، بند گلی کی طرف نہ جائیں ، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

21 ستمبر , 2026
Iranian Foreign Minister holds telephone conversation with Field Marshal Asim Munir.
اہم ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

17 ستمبر , 2026
Fake tinted glass permits issued in the name of the Ministry of Interior revealed
تازہ ترین

وزارتِ داخلہ کے نام پر ٹنٹڈ شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف

17 ستمبر , 2026
Bilawal Bhutto demands a National Assembly debate on Mohsin Naqvi's 'system fail' statement.
تازہ ترین

بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے ’سسٹم فیل‘ بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

9 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Second round of government-opposition talks today, final decisions likely

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور آج، حتمی فیصلوں کا امکان

یہ بھی پڑھیں

Fatima Sana becomes the second Pakistani cricketer to participate in the Big Bash League.

فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی دوسری پاکستانی کرکٹر

3 اکتوبر , 2026
US military launches light attack in Strait of Hormuz, targets drone with US laser

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر

3 اکتوبر , 2026
ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

ہمارا فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،بیرسٹر گوہر

3 اکتوبر , 2026
حکومت،تحریک انصاف کے مذاکرا ت کا دوسرا دور شروع

حکومت،تحریک انصاف کے مذاکرا ت کا دوسرا دور شروع

3 اکتوبر , 2026
حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات میں تاخیر

3 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔