نیویارک (پاک ترک نیوز )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ابتدائی کاروبار کے دوران تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد میں ممکنہ تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی جلد کم ہونے کی امیدیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 80 سینٹ، یعنی 0.89 فیصد اضافے کے بعد 91.02 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔دونوں اہم آئل بینچ مارکس کی قیمتیں گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی 4 ڈالر سے زائد بڑھ گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کی قیمت میں 24 جولائی کے بعد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 23 جولائی کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔











