اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یوم فتح پر ترک صدر رجب طیب اردوغان، حکومت اور برادر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 30 اگست غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں ترک قوم کی عظیم کامیابی کا دن ہے، جبکہ اس فتح نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی قومی وراثت کی فتح کے جشن میں ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ تاریخ، عقائد اور محبت کا مضبوط رشتہ ہے۔
وزیراعظم کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کو باہمی مزاحمت اور مشترکہ سیکیورٹی کے رشتے میں جوڑتا ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی و سیکیورٹی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔












