جمعرات , 15 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

گیس سبسڈی نظام ختم کرنے پر غور، تمام صارفین کے لیے ایک ہی قیمت مقرر کرنے کی تجویز

2 مہینے پہلے
A A
گیس سبسڈی نظام ختم کرنے پر غور، تمام صارفین کے لیے ایک ہی قیمت مقرر کرنے کی تجویز
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) حکومت نے موجودہ سلیب پر مبنی گیس سبسڈی نظام ختم کرکے تمام صارفین کے لیے گیس کی ایک ہی قیمت مقرر کرنے پر غور شروع کردیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مختلف سلیب کے ذریعے گیس پر دی جانے والی سبسڈی کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے، جبکہ کم آمدنی والے اور مستحق صارفین کو ہدفی سماجی تحفظ کے پروگرامز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز، مینیجنگ ڈائریکٹر اور اعلیٰ انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمپنی کی کارکردگی، آپریشنل مشکلات اور مستقبل میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس کی ایک منصفانہ قیمت مقرر کرنے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے اور صارفین کے متبادل ایندھن کی جانب منتقل ہونے کے رجحان میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

وفاقی وزیر نے سوئی سدرن کے بورڈ کو جامع حکمت عملی اور پائیدار کاروباری ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی، جبکہ گیس کے غیر حساب شدہ استعمال میں کمی کو مالی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سوئی سدرن نے گیس کے غیر حساب شدہ استعمال میں حجمی اعتبار سے تقریباً 57 فیصد کمی کی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک، صنعتی صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے اس وقت گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، جبکہ گھریلو صارفین کو روزانہ تین مرتبہ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ گیس کے گردشی قرضے میں اضافے کو تقریباً روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے گیس کے شعبے میں جامع اصلاحات پر کام کر رہی ہے، جن کا مقصد ساختی مسائل کو حل کرنا، کارکردگی بہتر بنانا اور گیس سیکٹر کو مالی طور پر پائیدار بنانا ہے۔

علی پرویز ملک نے بلوچستان میں گیس کی فراہمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے تکنیکی مسائل، بنیادی ڈھانچے کی رکاوٹوں اور گیس چوری کے خاتمے پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اصلاحات کے عمل کے دوران سوئی سدرن کے تمام آپریشنل، مالی اور تزویراتی فیصلوں میں عوامی خدمت کو اولین ترجیح حاصل ہونی چاہیے، تاکہ کمپنی کی طویل مدتی پائیداری اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

موضوعات : gasspakistansingle pricesubsidy system
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan is shifting from aid towards trade and investment, says Finance Minister Muhammad Aurangzeb.
تازہ ترین

پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

15 اکتوبر , 2026
پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

14 اکتوبر , 2026
Pakistan received its first LNG shipment in October; fears of a gas shortage during winter persist.
پاکستان

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا جہاز موصول، سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ برقرار

14 اکتوبر , 2026
Pakistan, Russia agree to increase cooperation against organized crime, drug trafficking and cybercrime
پاکستان

پاکستان اور روس کا منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

14 اکتوبر , 2026
Law and order situation in Khyber Pakhtunkhwa was bad, Atta Tarar
پاکستان

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، عطا تارڑ

13 اکتوبر , 2026
The judicial system is being affected by the incompetence of the police, says Chief Justice Lahore High Court
پاکستان

پولیس کی نااہلی سے عدالتی نظام متاثر ہو رہا ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

13 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 543 تک پہنچ گئیں، 1500 سے زائد افراد لاپتہ

نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 543 تک پہنچ گئیں، 1500 سے زائد افراد لاپتہ

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی

15 اکتوبر , 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

15 اکتوبر , 2026
پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

15 اکتوبر , 2026
اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

15 اکتوبر , 2026
Cold drinks, energy drinks, vapes and cigarettes banned in educational institutions in Punjab

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، گولا گنڈا اور ویپ پر پابندی

15 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔