واشنگٹن(پاک ترک نیوز )وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس وقت کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سنجیدہ ہونے تک مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق عسکری کارروائیوں کے ساتھ تہران پر اقتصادی دباؤ بھی بڑھایا جا رہا ہے۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز بدستور میز پر ہیں۔












