لندن ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل لارڈز میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کے بولنگ کوچ عمر گل نے کم بیک کے لیے پُرامید ہیں اور کہا ہے کہ ٹیم پہلے ٹیسٹ کی شکست سے سبق سیکھ کر لارڈز میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔عمر گل کے مطابق کپتان بابر اعظم نے پریکٹس سیشن میں بھرپور بیٹنگ کی، فاسٹ بولرز، اسپنرز اور تھرو ڈاؤنز کا سامنا کیا اور وہ اچھی فارم میں نظر آئے۔ بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کے امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس
بولنگ کوچ نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی سلیکشن اچھی تھی، تاہم موسم کی اچانک تبدیلی نے پاکستان کا پلان ناکام بنا دیا۔عمر گل کا کہنا تھا کہ لارڈز میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے اور انہیں اب بھی اچھے نتیجے کی امید ہے۔ انگلینڈ کے کنڈیشنز میں بولرز پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس لیے پاکستانی بولنگ اٹیک کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔












