ہفتہ , 22 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈی ڈی آر 5 ریم کی خریداری پر خودکار اسکیلپر بوٹس کا قبضہ، ہر ایک خریدار کے مقابلے میں 10 خودکار بوٹس متحرک

2 گھنٹے پہلے
A A
Automated scalper bots take over DDR5 RAM purchases, 10 automated bots active for each buyer
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) ڈی ڈی آر 5 ریم کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ آن لائن مارکیٹ میں خودکار اسکیلپر بوٹس کی سرگرمیاں بھی تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی ڈیٹا ڈوم کے محقق کے مطابق ایک ریٹیلر کی ڈی ڈی آر 5 میموری مصنوعات کی ویب سائٹس پر آنے والی 91 فیصد ٹریفک بوٹس پر مشتمل ہے، یعنی تقریباً ہر ایک حقیقی صارف کے مقابلے میں 10 خودکار درخواستیں بھیجی جا رہی ہیں۔ڈیٹا ڈوم کی مارچ کی تحقیق میں مختلف ای کامرس ویب سائٹس پر یہ تناسب تقریباً 6 بوٹس بمقابلہ ایک حقیقی صارف تھا، تاہم اب ایک ریٹیلر کے معاملے میں یہ شرح مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت غیر فعال،وزیراعظم کا نوٹس ،انکوائری کمیٹی قائم

رپورٹ کے مطابق ایک بوٹ آپریشن نے صرف ایک گھنٹے میں ڈی ڈی آر 5 کی 91 مصنوعات کی لسٹنگز کو تقریباً 551 مرتبہ فی لسٹنگ چیک کیا، یعنی تقریباً ہر 6.5 سیکنڈ بعد اسٹاک کی صورتحال معلوم کی گئی۔ان بوٹس نے کیشے میں موجود پرانے اسٹاک ڈیٹا کو نظرانداز کرنے کے لیے خصوصی پیرامیٹرز استعمال کیے اور صارفین کے ساتھ ساتھ بڑے صنعتی میموری مینوفیکچررز اور کمپوننٹ سپلائرز کی مصنوعات کو بھی مسلسل مانیٹر کیا۔

قیمتیں کہاں پہنچ گئیں؟

بوٹس کی سرگرمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈی ڈی آر 5 ریم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔32 جی بی ڈی ڈی آر 5-6000 کِٹ جو گزشتہ سال اوسطاً صرف 72 ڈالر میں دستیاب تھی، اب اس کی اوسط قیمت تقریباً 392 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ 128 جی بی ڈی ڈی آر 5-6400 کِٹ کی قیمت بعض صورتوں میں 3 ہزار 399 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے میموری کی بڑھتی ہوئی طلب نے مارکیٹ پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔ بڑے خریدار مبینہ طور پر 2027 کی ڈی آر اے ایم پیداوار کا بڑا حصہ پہلے ہی بک کرا رہے ہیں۔

عام صارف کے لیے خطرے کی گھنٹی

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرافکس کارڈز اور گیمنگ کنسولز کی طرح ریم مارکیٹ میں بھی اسکیلپر بوٹس عام صارفین کے لیے دستیاب اسٹاک کو تیزی سے مانیٹر اور خرید سکتے ہیں۔لیکن فرق یہ ہے کہ ڈی ڈی آر 5 کی طلب پوری کرنے کے لیے 2027 سے پہلے کسی بڑے پیمانے پر اسٹاک بحالی کی واضح توقع نہیں ہے۔

موضوعات : ddrramspactular
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
From war to prison and the presidency The political journey of Bangladesh's new president.

جنگ سے جیل اور صدارت، بنگلہ دیش کے نئے صدر کا سیاسی سفر

یہ بھی پڑھیں

Ferrari car worth 11 billion rupees

11ارب روپے کی فراری گاڑی

22 اگست , 2026
Investigation into Mir Raza murder case in Karachi, business partner likely to be included in investigation

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات،کاروباری شراکت دار کو شاملِ تفتیش کیے جانے کا امکان

22 اگست , 2026
Stem cell therapy improves heart function in 90% of heart failure patients.

اسٹیم سیل تھراپی سے 90 فیصد ہارٹ فیل مریضوں کے دل کی کارکردگی بہتر

22 اگست , 2026
The Peoples Party comes to power through a public mandate, not through back-door channels or by begging and pleading Sharjeel Memon.

پیپلز پارٹی بیک ڈور یا منت ترلے سے نہیں، عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آتی ہے: شرجیل میمن

22 اگست , 2026
Mecca Defense Treaty declared a source of strategic expansion, diplomatic influence and regional balance for Pakistan

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لئے اسٹریٹجک وسعت، سفارتی اثر اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار

22 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔