اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے دو ماہ کے دورانپاکستان کی تیل کی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اگست کے دوران پیٹرولیم گروپ کی کل درآمدات دو ارب53کروڑ 80لاکھ ڈالر سے زیادہ ر یکارڈ کی گئیں۔ جبکہ گزشتہ سال کے اسیعرصے میں انکی مالیت دو ارب 66کروڑ 22لاکھ ڈالر تھی ۔
پٹرولیم اشیاء میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 17.77 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ جولائی میں 840.488 ملین ڈالر سے رواں سال کے دوران 989.832 ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جبکہ پٹرولیم کروڈ کی درآمد 6.11 فیصد کم ہو کر 944.709 ملین ڈالر سے 897.02 ڈالر ہو گئی۔
اسی طرح مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد گزشتہ سال کے انہی دو مہینوں میں 713.081 ملین ڈالر سے 28.81 فیصد کم ہو کر 507.648 ملین ڈالر رہی ۔ جبکہ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمد مالی سال 2025-26کے پہلے دو ماہ کے دوران 6.06 فیصد کم ہو کر 139.74 ملین ڈالر رہی۔
دریں اثناء سال بہ سال کی بنیاد پر پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں اگست 2024 میں 1,397.643 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں اگست کے مہینے کے دوران 14.67 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔












