لیڈز ( پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ لیڈز پہنچ گیا، جہاں قومی ٹیم نے سیریز سے قبل تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔
قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہوا تھا، اب ٹیم نے لیڈز میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے اور انگلش حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 27 اگست سے لارڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی، ٹاپ 10 میں شامل
انگلینڈ کے خلاف سیریز قومی ٹیم کے لیے اہم قرار دی جارہی ہے، خاص طور پر انگلش موسم اور پچز پر تیز گیند بازوں کو ملنے والی مدد پاکستانی بیٹرز کے لیے بڑا امتحان ہوگی۔












