ڈھاکہ (پاک ترک نیوز )بنگلا دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم طارق رحمان اس وقت تک بھارت کا دورہ نہیں کریں گے جب تک سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو حوالے نہیں کیا جاتا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے عہدیدار اے کے ایم شاہدول کریم نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم طارق رحمان کے اگلے ہفتے بھارت کے ممکنہ دورے سے متعلق افواہوں کو رد کیا اور بتایا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ شیخ حسینہ اور دیگر مفرور افراد کی واپسی کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں جبکہ بھارت نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کی درخواست زیر غور ہے۔
قبل ازیں گزشتہ ہفتے بنگلادیش میں بھارتی ہائی کمشنر دنیش تریواڈی نے وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔












