ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

موساد کے قطر حملے میں حصہ بننے سے انکار کی وجہ کیا ؟

9 مہینے پہلے
A A
موساد کے قطر حملے میں حصہ بننے سے انکار کی وجہ کیا ؟
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

اسرائیل کے قطر کے دار الحکومت دوحہ میں حماس کے اعلیٰ رہنماؤں پر فضائی حملہ کی ساری واردات میں ایک بات نمایاں تھی کہ خفیہ ایجنسی موسادکا اس سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔
امریکی سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق موساد نے اس منصوبے کی مخالفت کی تھی جس کے تحت پہلے زمینی ایجنٹوں کو استعمال کر کے حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔
رپورٹ کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے اس منصوبے کی مخالفت کی کیونکہ اس سے قطر کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے تھے جو جنگ بندی کی بات چیت میں اہم ثالث ہے۔ موساد کی ہچکچاہٹ کے باعث اسرائیلی انتہا پسند قیادت نے دوسرا راستہ اپنایا اور پندرہ لڑاکا طیاروں سے دس میزائل داغ دئیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=6u-Tics5ZgY&t=1s
تاہم یہ حملہ بری طرح ناکام ہوا اور حماس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اس کے بڑے رہنما بشمول تنظیم کے نائب سربراہ خلیل الحیہ محفوظ رہے۔ اسرائیلی حکام نےاگرچہ حملے کے نتائج پر کھل کر تبصرہ نہیں کیا لیکن اندرونی طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے کہ کارروائی مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکی۔
یاد رہے گزشتہ برس موساد تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو بم دھماکے میںشہید کر چکی ہے۔ مگر اس بار موساد نے قطر میں ایسی کارروائی سے انکار کر دیا۔ اس کا موقف تھا کہ قطر ثالثی کے لیے نا گزیر ہے۔
کئی اسرائیلی عہدے داروں نے اس کارروائی کے وقت پر سوال اٹھائے کیونکہ اس دوران حماس رہنما قطر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کر رہے تھے۔ ایک اسرائیلی اہل کار نے کہا "ہم ان کو ایک سال یا چار سال بعد بھی مار سکتے ہیں، تو ابھی کیوں؟”
دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو مذاکرات سے مایوس ہو چکے ہیں اور ممکن ہے کہ انھوں نے یہ حملہ اس لیے کیا تاکہ براہِ راست غزہ پر بڑے زمینی حملے کی طرف بڑھ سکیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں میں اس حملے پر تقسیم بھی سامنے آئی۔ آرمی چیف ایال زامیر اور قیدیوں سے متعلق مذاکرات کے انچارج نیتسان الون نے اس کی مخالفت کی۔ جبکہ وزیر دفاع یسرائیل کاتز اور وزیر تزویراتی امور رون ڈیرمر نے حمایت کی۔ بتایا گیا کہ الون کو پیر کو ہونے والے اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا تاکہ وہ مخالفت نہ کر سکیں۔

موضوعات : dohagazahamasisrealmosadqatar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Israeli aggression in Lebanon hinders Iran-US relations
تازہ ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ایران امریکا رابطوں میں رکاوٹ

2 جون , 2026
قطر نے آبنائے ہرمز سےگزرنے والے بحری جہازوں سے عارضی ٹول ٹیکس وصولی کو جائز قرار دے دیا
تازہ ترین

قطر نے آبنائے ہرمز سےگزرنے والے بحری جہازوں سے عارضی ٹول ٹیکس وصولی کو جائز قرار دے دیا

31 مئی , 2026
امیر قطر کا ڈونلڈ ٹرمپ کوفون،کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر مشاورت
اہم ترین 2

امیر قطر کا ڈونلڈ ٹرمپ کوفون،کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر مشاورت

23 مئی , 2026
قطری مذاکراتی ٹیم بھی تہران میں موجود
اہم ترین 3

قطری مذاکراتی ٹیم بھی تہران میں موجود

22 مئی , 2026
Stopping the Global Samood flotilla is illegal, arrested workers should be released, Pakistan, world condemns
اہم ترین 3

گلوبل صمود فلوٹیلا کوروکنا غیر قانونی ،گرفتار کارکن رہا کیے جائیں ،پاکستان ،دنیا بھر کی مذمت

21 مئی , 2026
اسرائیل نے امداد غزہ لے جانے والی ایک اور کشتی روک لی
اہم ترین 2

اسرائیل نے امداد غزہ لے جانے والی ایک اور کشتی روک لی

19 مئی , 2026
اگلی خبر
پاکستان کا میچ ریفری تبدیل نہ کرنے تک ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان کا میچ ریفری تبدیل نہ کرنے تک ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع

یہ بھی پڑھیں

China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026
Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026
America and Iran attack each other again

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔