منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

معاشی اشاروں کی سمت درست، حکومت اصلاحات میں آگے بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ

7 مہینے پہلے
A A
معاشی اشاروں کی سمت درست، حکومت اصلاحات میں آگے بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی اشاروں کی سمت درست ہے، حکومت اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے آگے بڑھ رہی ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سی ای او جاوید قریشی اور چیئرپرسن ڈاکٹر ذیلاف منیر نے کی۔ ملاقات کے دوران ملکی معیشت کے موجودہ اشاروں اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے کلیدی اشارے بتدریج درست سمت اختیار کر رہے ہیں اور حکومت اصلاحاتی اقدامات پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے وفد کو آگاہ کیا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات اور نجکاری پروگرام پر واضح پیش رفت ہو رہی ہے جب کہ شرح مبادلہ اور شرح سود میں تسلسل قائم رکھنا معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بزنس کونسل کو ہدف کے مطابق بی ٹو بی روابط بڑھانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بندرگاہوں، سڑکوں اور ریل کے انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ جاری ٹیرف مذاکرات پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ اسی طرح وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور نجی شعبے کی تاریخی سطح پر شمولیت یقینی بنی۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان بزنس کونسل کو اعتماد میں لیتے ہوئے آگاہ کیا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے نکال کر فنانس ڈویژن میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پالیسی سازی اور عملدرآمد میں زیادہ موثریت لائی جا سکے۔
اجلاس کے دوران حالیہ سیلابی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ریسکیو، ریلیف اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے حکومت سرگرم ہے۔ انہوں نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی کی امید بھی ظاہر کی۔
وزیر خزانہ نے اسٹیئرنگ کمیٹی برائے مہنگائی کے اجلاسوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہو چکا ہے جبکہ دوسرا اجلاس اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہے، جس میں قیمتوں پر مزید قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

موضوعات : FINACNECMINISTERislamabadmuhammadauranzaibtax
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister's telephone call with Iranian President
تازہ ترین

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
Earthquake in many areas of Pakistan
تازہ ترین

پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ

18 اپریل , 2026
Pakistan is striving for peace in the region, says Foreign Office spokesperson
تازہ ترین

پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

16 اپریل , 2026
High-level selection board meeting for officer promotions called on April 27
تازہ ترین

افسروں کی ترقیوں کیلئے اعلی سطحی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 27اپریل کو طلب

15 اپریل , 2026
Meeting chaired by Ishaq Dar reviews regional situation
تازہ ترین

اسحاق ڈارکی زیر صدارت اجلاس ،علاقائی صورتحال کا جائزہ

15 اپریل , 2026
Pakistan's silent diplomacy, Trump's big order to Netanyahu
تازہ ترین

پاکستان کی خاموش سفارتکاری، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو بڑا حکم

11 اپریل , 2026
اگلی خبر
شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

یہ بھی پڑھیں

Allama Iqbal was a benefactor of Muslims and a great intellectual leader, says Prime Minister

علامہ اقبال مسلمانوں کے محسن ،عظیم فکری رہنما تھے ،وزیراعظم

21 اپریل , 2026
Pakistan receives another $1 billion in funds from Saudi Arabia

سعودی عرب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز مل گئے

21 اپریل , 2026
Departure of Hajj pilgrims from Pakistan continues

پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری

21 اپریل , 2026
Efforts to bring America and Iran to the table intensify

امریکا ،ایران کو ایک میز پر بٹھانے کی کوششیں تیز

21 اپریل , 2026
ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔