اسلام آباد (پاک ترک نیوز )ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ،چیئرمین نادرا نے ایرانی وزیر داخلہ کو ادارے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہےنادرا کا دورہ انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزا رہا، بیس سال قبل بھی نادرا کا دورہ کیا تھا،بیس برس بعد نادرا میں نمایاں اور مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔
اسکندر مومنی نے کہا نادرا نے جدید ٹیکنالوجی اور عوامی سہولت میں نمایاں پیش رفت کی ہے،نادرا کی جدید شناختی نظام اور ڈیجیٹل خدمات قابلِ تحسین ہیں.
ٰیہ بھی پڑھیں: پاکستان ،ایران کا انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کی شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا فیصلہ
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مزید فروغ پائے گا۔












