بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر اور وزیراعظم کی ماشکیل میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

2 مہینے پہلے
A A
President and Prime Minister strongly condemn the brutal killing of laborers in Mashkel.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشک کے علاقے ماشکیل میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کی ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر دکھ اور افسوس ہے ، شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت بھی کی ۔

صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے،ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ریاست شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

صدرِ مملکت کی شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں پانچ بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے انسانیت سوز جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کے لیے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتے۔

حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

موضوعات : #primeminsiterpresidentshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

ADB Vice President meets the Prime Minister.
تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

4 ستمبر , 2026
پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان

پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات

3 ستمبر , 2026
Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
Mohsin Naqvi holds important meeting with President Zardari in London.
تازہ ترین

صدر زرداری سے محسن نقوی کی لندن میں اہم ملاقات

2 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
پاکستان

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

1 ستمبر , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Iran attacks US facilities in Jordan, Kuwait and elsewhere

ایران کے اردن ،کویت اور دیگر مقامات پر امریکی تنصیبات پر حملے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔