اتوار , 25 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

جاپان پر فتح کی تقریب، چین میں تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ، دنیا کو اصل طاقت دکھا دی

1 سال پہلے
A A
جاپان پر فتح کی تقریب، چین میں تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ، دنیا کو اصل طاقت دکھا دی
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ(پاک ترک نیوز ) چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق چین نے جنگ عظیم دوم میں فتح اور جاپان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی 80 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔
بیجنگ کے تاریخی تیانمن سکوائر پر شاندار فوجی پریڈ منعقد کی گئی جس میں فضائیہ، بحریہ اور بری فوج سے وابستہ مرد وخواتین فوجیوں نے انتہائی چابک دستی سے حصہ لیا اور صدر شی کو ولولہ انگیز انداز سے سلامی پیش کی۔
فوجی دستوں کے بازو اور قدم اس ہم آہنگی کے ساتھ اٹھ رہے تھے کہ یہ عمل روبوٹ بھی انجام دیں تو شاید کہیں غلطی رہ جاتی، چینی فوج کی اس مہارت پر ہر شخص دم بخود تھا۔
چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے فوجی دستوں کا معائنہ کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا، اس موقع پر چین کے جدید ترین طیاروں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔
پریڈ میں چین کے جدید ترین بری، بحری اور فضائی فورسز کے لیے تیار نئے ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی۔
طویل فاصلے تک مارکرنیوالے بین البراعظمی نیوکلیئر ہتھیار بھی شامل تھے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ہتھیار دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فوجیوں کے دستوں نے چند ہی لمحوں میں ٹینکوں اور میزائل بردار فوجی گاڑیوں میں سوار ہو کر حیرت انگیز انداز سے پوزیشن لینے کا بھی مظاہرہ کیا۔
فاشزم اور جاپان کی جارحیت کیخلاف چینی عوام کی بھرپور مزاحمت کی یادگاری تقریب میں روس کے صدر ولادیمرپیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان، وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر پزشکیان سمیت 26 ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ فوج کو ورلڈ کلاس ملٹری قوت میں تبدیل کیا جائے، چین کی پیپلزلبریشن آرمی ہمیشہ وہ ہیرو مسلح افواج رہیں گی جن پر کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام مکمل اعتماد اور بھروسہ کریں گے۔
صدر شی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے تمام اراکین یقین محکم کے ساتھ اپنا مقدس فریضّہ انجام دیں، ورلڈ کلاس ملٹری بننے کا عمل تیز کریں اور چین کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی استحکام کا پوری توانائیوں کے ساتھ تحفظ کریں۔
ساتھ ہی چین کے صدر نے زور دیا کہ قوم کے تجدید شباب کیلئے مسلح افواج اسٹریٹجک سپورٹ فراہم کریں اور دنیا میں امن اور ترقی کیلئے وسیع تر خدمات انجام دیں۔
صدر شی نے اقوام سے تاریخی سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کی اپیل کی اور دنیا کو خبردار کیا کہ چینی قوم کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جا سکتا۔
چینی صدر نے کہا ہے کہ وہ ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو اور واضح کیا کہ چین جتنا بھی مضبوط ہوجائے کبھی توسیع پسندانہ راستہ اختیار نہیں کرے گا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز 80 توپوں کی سلامی سے کیا گیا جس سے تیانمن سکوائرگونج اٹھا، اس سے پہلے چین کے صدر نے جنگ عظیم دوم میں حصہ لینے والے چینی فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
ان سابق فوجیوں کی عمریں 90 برس یا اس سے بھی زیادہ ہیں اور ان کا تعلق ایٹھ راوٹ آرمی، ساؤتھ چائنہ گوریلا فورسز اور کومینتانگ سے تھا، یہ وہ فوجی تھے جنہوں نے اُس 14 برس کی جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا جو 1945 میں جاپان کے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے پر ختم ہوئی۔
جاپان کی جارحیت کے خلاف لڑی گئی اس جنگ میں چینی قوم نے دشمن کے خلاف وطن کے تحفظ میں متحدہ محاذ قائم کیا تھا اور اس میں لاکھوں شہریوں کو جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا تھا۔
مہمانوں کے استقبال کے موقع پر چین کے صدر شی کی اہلیہ خاتون اول پنگ بھی موجود تھیں، گروپ فوٹو میں بھی وزیراعظم شہباز شریف صف اول میں موجود تھے جبکہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی۔
یہ حسن اتفاق تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جب چینی صدر نے استقبال کیا تو ان کے فوری بعد شمالی کوریا کا خیر مقدم کیا اور جب عالمی رہنما پریڈ کا معائنہ کرنے کے لیے تیانمن روسٹرم کی جانب بڑھے تو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور شمالی کوریا کے رہنما قریب قریب نظر آئے۔
پریڈ کے اختتام پر 80 ہزار فاختائیں اڑا کر جنگ میں مارے گئے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہزاروں رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے جس سے ہر شخص کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔نغمے پیش کرنیوالے ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں قومی پرچم لہراتے رہے، جشن کے سلسلے میں گریٹ ہال میں آج مہمانوں کو خصوصی عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

موضوعات : 80thanniversarychinapresdeintprimemnister
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's big military move to become a superpower
تازہ ترین

چین کی سپر پاور بننے کیلئے بڑی عسکری چال

24 اکتوبر , 2026
China makes major investment in desalination technology
تازہ ترین

چین کی کھارے پانی کو میٹھا بنانے کی ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری

23 اکتوبر , 2026
Death toll from earthquake in China's Tibet rises to 16
تازہ ترین

چین میں زلزلہ،16افراد ہلاک ،وزیراعظم شہبازشریف کی مدد کی پیش کش

23 اکتوبر , 2026
Who is the new king of the seas China deals a major blow to the US.
تازہ ترین

سمندروں کا نیا بادشاہ کون؟ چین کاامریکا کو بڑا جھٹکا

22 اکتوبر , 2026
China’s new missile an alarm bell for Taiwan’s warships
تازہ ترین

چین کا نیا میزائل، تائیوان کے جنگی جہازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

21 اکتوبر , 2026
Test of a strategic missile from China's third-generation nuclear submarine
تازہ ترین

 چین کی تیسری نسل کی جوہری آبدوز سے تزویراتی میزائل کا تجربہ

20 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 52 ہزار کی حد کو چھو لیا

سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 52 ہزار کی حد کو چھو لیا

یہ بھی پڑھیں

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

یمن میں سعودی فورسز کے فضائی حملے،متعدد افراد جاں بحق و زخمی

24 اکتوبر , 2026
لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کا کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت ہو گئی

24 اکتوبر , 2026
ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

24 اکتوبر , 2026
غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس، ملزم احمد تنویر عدالت سے زیر حراست، ڈیانا نے بے گناہ قرار دیدیا

24 اکتوبر , 2026
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔