منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک بھارت ایشیا کپ میچ، امارات بورڈ نے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے

8 مہینے پہلے
A A
پاک بھارت ایشیا کپ میچ، امارات بورڈ نے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے
Share on Facebookwhatsapp

دبئی (پاکت رک نیوز) امارات کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کے خدشات رد کردیے ہیں۔
بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ 09سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔اس سے پہلے کل سے پاکستانی ٹیم افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لے گی۔
ایشیا کپ کے لیے امارات کرکٹ بورڈ نے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا پہلا مقابلہ 14 ستمبر اور ممکنہ طور پر دوسرا 21 ستمبر کو ہوگا۔فائنل میں رسائی کی صورت میں روایتی حریفوں کا تیسرا معرکہ بھی ہو سکتا ہے۔
ایشیا کپ کے حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہم شائقین کو بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر یو اے ای نے کہا کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کرکٹ بورڈزنے اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر ہی ایشیا کپ میں شرکت کی تصدیق کی تھی۔سبحان احمد نے کہا کہ 100 فیصد گارنٹی تو نہیں دی جا سکتی البتہ ہمیں پوری امید ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف میچ میں بھی حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے بھی بائیکاٹ کا کوئی خدشہ نہیں ہے اور ہاؤس فل کی امید ہے۔ ماضی میں بھی شائقین نے ہمیشہ کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھا اور اب بھی ایسا ہی ہو گا۔
سی او او امارات کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں مداح بے چینی سے میچ ٹکٹس کے منتظر ہیں، جس کا منفی عناصر نے بھی فائدہ اٹھایا اور جعلی ٹکٹس آن لائن فروخت کرنے لگے۔
انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اور ای سی بی کو سوشل میڈیا الرٹ جاری کرنا پڑا، اس میں ہم نے آگاہ کیا کہ ابھی ٹکٹس نہیں بک رہے لہذا جعل سازوں کے چنگل میں پھنس کر اپنی رقم ضائع نہ کریں، تھوڑا انتظار کریں اور باضابطہ اعلان کے بعد آفیشل ویب سائٹ سے ہی ٹکٹ خریدیں۔
سبحان احمد نے کہا کہ ہماری ایک ٹکٹنگ ایجنسی سے بات چیت جاری ہے، جلد معاہدہ ہو جائے گا، آئندہ چند روز میں شائقین آن لائن ٹکٹس خرید سکیں گے، ہماری کوشش ہو گی کہ ریٹس بھی مناسب رکھے جائیں۔
ایک سوال پر ای سی بی کے سی او او نے کہا کہ دبئی میں پاک بھارت شائقین کیلیے الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی ہمیں حکومت سے کوئی ہدایت نہیں ملی، ماضی کی طرح سب ساتھ بیٹھ کر کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شارجہ کی مقامی حکومت نے پاک افغان شائقین کو الگ بٹھانے کی ہدایت کی ہے اس لیے ٹرائنگولر سیریز میں ایسا کر رہے ہیں۔ ایشیا کپ کا تو کوئی میچ شارجہ میں ہونا ہی نہیں ہے۔
سبحان احمد نے کہا کہ شائقین نارمل انداز میں ہی یو اے ای کا ویزا لے سکیں گے البتہ کھلاڑیوں، آفیشلز و دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلیے حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی کوئی گرینڈ افتتاحی تقریب نہیں ہو گی بلکہ سادہ انداز میں آغاز کیا جائے گا۔

موضوعات : afghanistanpakvsindtrinationseries
ShareSend

متعلقہ خبریں

Demand for regime change in Afghanistan is gaining momentum
تازہ ترین

افغانستان میں نظام کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

21 اپریل , 2026
The heinous plan of the Fitna al-Kharijites, terrorists have started using human relationships as a shield
تازہ ترین

فتنہ الخوارج کا گھناؤنا منصوبہ ،دہشت گرد انسانی رشتوں کو ڈھال بنانے لگے

18 اپریل , 2026
Former Afghanistan cricketer Shapoor Zadran's condition is extremely critical.
اہم ترین 3

افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران کی حالت انتہائی تشویشناک

18 اپریل , 2026
پاک افغان طورخم بارڈر کھل گیا
اہم ترین

پاک افغان طورخم بارڈر کھل گیا

26 مارچ , 2026
Pakistan's big decision at the request of friendly and brotherly countries
تازہ ترین

پاکستان کا دوست برادر ممالک کی درخواست پر بڑا فیصلہ

19 مارچ , 2026
National Mobilization Front announces front against Afghan Taliban
تازہ ترین

نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا افغان طالبان کیخلاف محاذ کا اعلان

18 مارچ , 2026
اگلی خبر
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،اسرائیل کے غزہ پر قبضہ کے منصوبے کی شدید مذمت

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،اسرائیل کے غزہ پر قبضہ کے منصوبے کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیں

Ali Amin Gandapur's request for exemption from attendance approved

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

21 اپریل , 2026
The ground in Iran has started to swell, raising alarm bells

ایران میں زمین پھولنے لگی ،خطرے کی گھنٹی

21 اپریل , 2026
Pakistan Navy successfully tests cruise missile Timur

پاک بحریہ کا کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ

21 اپریل , 2026
Meeting chaired by Prime Minister, consultations on accelerating development projects

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے پر مشاورت

21 اپریل , 2026
PSL 11, Lahore Qalandars continue batting against Gladiators

پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔