اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے وطن کے دفاع کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کے حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔معرکہء حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔
ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا گیا۔











