اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ایکس پر پیغام میں لکھاکہ ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اگلے 24 گھنٹے میں امن معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان امن معاہدے پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے، معاہدے پر دستخط کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے
وزیراعظم نے لکھا کہ ہم مذاکرات پر مسلسل عزم پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں،ہم خطے میں اپنے بھائیوں کی حمایت کے لیے ان کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں،ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی امن معاہدہ دیرپا امن کی مضبوط بنیاد بنائے گا۔












