تہران (پاک ترک نیوز )ایران کاکہنا ہے اب دشمن ممالک کے فوجی ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہاماضی میں ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے حق میں نرمی اختیار کی تھی اور ایسے فوجی سامان کو گزرنے دیا جاتا تھا جو بعد میں ایران کے خلاف استعمال ہوتا تھا، تاہم اب ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔
ایران اب اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کرے گا اور کسی بھی ایسے فوجی سامان کی ترسیل برداشت نہیں کی جائے گی جو دشمن قوتوں کے مفاد میں ہو۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ اس لیے ایران کی جانب سے فوجی سامان کی نقل و حرکت محدود کرنے کے اعلان سے عالمی سلامتی اور توانائی کی منڈیوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، خلیجی پانیوں میں عسکری سرگرمیوں اور بحری راستوں کی نگرانی کے معاملات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔












