اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان کو کامیابی ملی۔ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا وزیراعظم نے معرکہ حق کو لیڈ کیا،فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار تھا،معرکہ حق میں سائبر وار فیئر کا عملی مظاہرہ پوری دنیا نے دیکھا۔ بھارتی ڈرونز تھوڑی تعداد میں پاکستان پہنچے ،اکثر ڈرونز کو بارڈر پر رینجرز نے تباہ کیا ۔ جو جنگ بھارت نے شروع کی وہ خود اسے بند کرانے کیلئے بھاگا ۔جنگ بندی نہ ہوتی تو بھارت کا نقصان دس گنا زیادہ ہوتا۔
وزیر داخلہ کا کہناہے جھوٹا بیانیہ کبھی اپکو جنگ نہیں جتوا سکتا، ہمارے ساتھ پوری قوم تھی،جنگ کے دوران آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات مسلسل رابطے میں رہے،۔انٹرنیشنل میڈیا مسلسل یہ تمام چیزین رپورٹ کرتا رہا ہے،فیلڈ مارشل اور وزیراعظم ایک ایک چیز پر مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔
ملڑی سیکرٹری نے صدر پاکستان سے کہا کہ آپ بنکر میں چلے جائیںصدر پاکستان نے جواب دیا میری شہادت یہاں لکھی ہے یہاں ہی ہو گی۔
صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان جنگ کے دوران کسی بنکر میں نہیں گئے۔












