اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
معاہدے پر دستخط اسلام آباد میں ہوں گے یا کہیں اور ،یہ کہنا قبل از وقت ہے ، ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا نائب وزیراعظم نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر سفارتکاروں کو بریف کیا، مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کے پاکستان کی سفارت کوششوں سے آگاہ کیا نائب وزیر اعظم نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے پاکستان کی ثالثی میں ہو نے والے مذاکرات پر بات کی۔
اترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سفارتکاری پر زور دیا ، بھارت کے ساتھ ہمیشہ جنگ کو نہیں بلکہ سفارتکاری کو اہمیت دی ہے ،سندھ طاس معاہدہ پر پاکستان تمام قانونی راستے استعمال کرے گا، انڈس واٹر کمشنر اور تمام متعلقہ اداروں کا فوکس سندھ طاس معاہدے پر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا افغانستان کی حدود سے ہونے والی دہشتگردی امن کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہے۔ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو کابل حکومت روک نہیں رہی۔ افغانستان کی حدود سے ہونے والی دہشتگردی امن کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہےدونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان کو بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کمبوڈیا میں پاکستانی سفارت خانے معاملے کو کمبوڈین حکومت کے ساتھ فعال طور پر اٹھایا، پاکستانی سفارت خانے کا عملہ زیر حراست پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہوئے ضروری اقدامات کیے۔












