اسلام آباد(پاک ترک نیوز )بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بڑا ریلیف متوقع ہے ،کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو63 ارب 94کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کاامکان ہے
ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےدرخواست جمع کرادی ۔نیپرا میں درخواست کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر
ڈسکوزکی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی ،سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مدمیں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ریکارڈ کی گئی ،انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے ۔صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی نیپرا سماعت کے بعد ہوگا












