فیصل آباد ( پاک ترک نیوز) فیصل آباد میں سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے ۔
مرنے والوں میں ہارون ،آفتاب ،شہباز،نصیر شامل ہیں ،پولیس کا کہنا ہے ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھےکہ سی سی ڈی سے مقابلہ ہو گیا۔
چنیوٹ میں سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ،مرنےو الے ڈاکوؤں کی علی حمزہ ،نوید عباس ،غلام رضا کے نام سے شناخت کی گئی ، ،سی سی ڈی کے مطابق تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔






