راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت ہوئی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ۔
چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا،۔۔سکیورٹی فورسز دہشتگردوں اورانکے سرپرستوں کےعزائم کوخاک میں ملانے کیلئے پرعزم












