لاہور( پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کی کال پر عدالتوں میں جزوی ہڑتال جاری ہے صدر بار کا کہنا ہےلاہور ہائیکورٹ میں ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد وکلاء ہڑتال کریں گے ۔
لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج وکلاء مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔












