انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ انڈونیشا کو 48جدید ففتھ جنریشن سٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرے گا جن کی مالیت ایک بلین امریکی ڈالرز ہے ۔
اس حوالے سے ترک ایرو سپیس انڈسٹری (ٹی اے آئی ) اور انڈونیشیا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔
استنبول میں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے IDEAFکے دوران اس معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ یہ ترکیہ کی اب تک کی سب سے بڑی دفاعی برآمد قرار دی جا رہی ہے ۔
انڈونیشیا کے PT Dirgantara Indonesia اور PT Republik Aero Dirgantara کے ساتھ دستخط شدہ، یہ معاہدہ لڑاکا طیاروں کی ترسیل سے کہیں زیادہ پر محیط ہے- اس میں پیداوار، انجینئرنگ، صنعتی لوکلائزیشن، اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں آخر سے آخر تک تعاون شامل ہے۔












