اتوار , 11 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کے نئے سکیورٹی چیف دشمنوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

7 مہینے پہلے
A A
Iran's new security chief raises alarm bells for enemies
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) کیا ایران اب مزید سخت پالیسی کی طرف جا رہا ہے؟ایران میں بڑی سکیورٹی تبدیلی کر دی گئی ،،محمد باقر ذوالقدر کو اہم ترین عہدے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کے طور پر تعینات کر دیا گیا ۔ یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو شدید بیرونی حملوں اور اندرونی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ اس عہدے پر پہلےعلی لاریجانی فائز تھے، جو حالیہ حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔
ذوالقدر کی تقرری کی وجہ محض حالیہ جنگ نہیں بلکہ ایک طویل غور و فکر کے بعد کی گئی ہے تاکہ ایسے شخص کو منتخب کیا جا سکے جو داخلی اور خارجی سیکیورٹی چیلنجز سنبھال سکے۔


محمد باقر ذوالقدر کا شمار ایران کے سخت گیر اور تجربہ کار سیکیورٹی رہنماؤں میں ہو تا ہے ،وہ ماضی میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے اعلیٰ کمانڈر رہ چکے ہیں ، ملک کے دفاعی و انٹیلیجنس ڈھانچے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
ملک میں جاری فضائی حملے اور داخلی احتجاج ذوالقدر کے لیے فوری امتحان ہیں۔نئے سکیورٹی چیف کی اہم ترجیحات میں داخلی سیکیورٹی کو مضبوط کرنا ہو گا،ایران میں جاری احتجاج اور عدم استحکام کو کنٹرول کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔
نئی تعیناتی کے بعد امریکا اور اسرائیل کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران دفاعی حکمت عملی مزید جارحانہ ہو سکتی ہے۔ایران پہلے ہی خطے میں اپنی عسکری طاقت بڑھا رہا ہے، جسے مزید تیز کیا جا سکتا ہے۔امریکا کے ساتھ مذاکرات میں بھی ذوالقدر کا کردار اہم ہوگا کیونکہ کسی بھی معاہدے کی منظوری کے لیے اِن کی رضامندی ضروری ہوگی۔۔خلیج، لبنان اور مشرق وسطیٰ میں ایران کی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
عالمی رپورٹس کے مطابق ایران کی قیادت اس وقت قومی سیکیورٹی میں مزید عسکری قوت شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ذوالقدر اس حساس ذمہ داری کو سنبھالنے کے لیے منتخب کیے گئے ۔


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محمد باقر ذوالقدر کی تقرری اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایران اب دفاعی نہیں بلکہ زیادہ جارحانہ اور سخت سیکیورٹی پالیسی کی طرف بڑھ رہا ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبدیلی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھائے گی؟

موضوعات : #iranamericaisrealsecuritytehran
ShareSend

متعلقہ خبریں

US military begins recruiting drone pilots
تازہ ترین

امریکی فوج میں ڈرون پائلٹوں کی بھرتی شروع

10 اکتوبر , 2026
America will have to kneel before Iran, Baqir Qalibaf's blunt response to Marco Rubio
تازہ ترین

ایران کے سامنے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے، باقر قالیباف کا مارکو روبیو کو دوٹوک جواب

10 اکتوبر , 2026
Trump makes big diesel deal with Putin despite Russian oil embargo
تازہ ترین

روسی تیل پر پابندی کے باوجود ٹرمپ کی پیوٹن سے ڈیزل کی بڑی ڈیل

10 اکتوبر , 2026
US introduces new defense system to block hypersonic missiles
تازہ ترین

ہائپرسونک میزائلوں کو روکنے کے لیے امریکا کا نیا دفاعی نظام متعارف

10 اکتوبر , 2026
Negotiations with the US can only succeed without pressure and threats, says Iranian President
اہم ترین 2

امریکا سے مذاکرات دباؤ اور دھمکیوں کے بغیر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں، ایرانی صدر

10 اکتوبر , 2026
The Iran issue will be resolved one way or another soon, says Donald Trump.
تازہ ترین

ایران کا معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

10 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
کویت کی ایران امریکا ثالثی کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت

کویت کی ایران امریکا ثالثی کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت

یہ بھی پڑھیں

Sahibzada Farhan close to winning his first series as captain

صاحبزادہ فرحان بطور کپتان پہلی ہی سیریز اپنے نام کرنے کیلئے قریب

11 اکتوبر , 2026
Drone flight at an altitude of 34,000 feet

34ہزار فٹ کی بلندی پر ڈرون کی پرواز

11 اکتوبر , 2026
Nana Patekar The journey from the footpath to superstar status.

نانا پاٹیکر :فٹ پاتھ سے سپر اسٹار کا سفر

11 اکتوبر , 2026
ریاض ایئرپورٹ پر حملہ ناقابل قبول ہے،ٹرمپ

ریاض ایئرپورٹ پر حملہ ناقابل قبول ہے،ٹرمپ

11 اکتوبر , 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی کی تیاری؟ پشاور کے ریڈ زون سمیت اہم راستے بند

گورنر راج یا ایمرجنسی کی تیاری؟ پشاور کے ریڈ زون سمیت اہم راستے بند

11 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔