اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ،پی آئی اے نے چھ سال بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائے گی۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر ہفتہ وار چار پروازیں لندن کے لیے آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے لندن کے فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔پی آئی اے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔ پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا رشتہ ہے، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے۔












