تل ابیب( پاک ترک نیوز )اسرائیل نے ایرانی سکیورٹی چیف علی لا ریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز حملے کا جائزہ لے رہی ہے ،, صیہونی ریاست نے تہران سمیت ایران کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا ۔ ،سعد آباد پیلس کمپلیکس کے قریب دھماکوں کی آوازیں ،کرج ،شہر یار ،شیراز میں فضائی حملے کیے گئے ، ،اسرائیلی فوج کا کہناہے تہران پر بڑے پیمانےپرحملوں کی نئی لہر شروع کی ہے ،ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے اسرائیلی اور امریکی حملوں میں اب تک ایک ہزار 444 افراد شہید ،اٹھارہ ہزار 551 زخمی ہوئے






