لاہور(پاک ترک نیوز) ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آ گیا ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے۔
سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا ، حکومت کی اپیلیں منظور کر لی گئیں ،جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کیا ،فیصلے کے مطابق ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹربیونل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں،محض ادارہ سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین خود بخود سول سرونٹ نہیں بن جاتے۔
ریسکیو 1122 کے ملازمین علیحدہ قانونی فریم ورک اور رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں،2021 کی ترمیم کے بعد بھی پنجاب ایمرجنسی سروس آزاد قانونی محکمہ کے طور پر کام کر رہی ہے،،ریسکیو ڈرائیور محمد خلیل نے اپنے خلاف ہونے والی محکمانہ تادیبی کارروائیوں کو پنجاب سروس ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔












