پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا

5 مہینے پہلے
A A
President Trump claims Russia-Ukraine talks are entering final stages
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کا فلوریڈا میں واقع اپنے نجی رہائش گاہ مارالاگو میں استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے ہم بات چیت کے آخری مرحلے میں ہیں یا تو یہ جنگ ختم ہو جائے گی یا پھر یہ طویل عرصے تک جاری رہے گی جس کے نتیجے میں مزید لاکھوں جانیں ضائع ہوں گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں کامیابی سے ختم کروا چکے ہیں تاہم روس۔یوکرین جنگ سب سے مشکل ثابت ہو رہی ہے لیکن وہ پُرعزم ہیں کہ اسے بھی انجام تک پہنچائیں گے۔
جب ان سے اس ڈیڈ لائن کے بارے میں سوال کیا گیا جو انہوں نے روس اور یوکرین کو معاہدے کے لیے دی تھی تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کوئی مخصوص ڈیڈ لائن نہیں ان کی واحد ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے۔
امریکی صدر نے بتایا کہ دونوں صدور معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور زیلنسکی سے ملاقات کے بعد وہ ایک بار پھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات کریں گے تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ٹرمپ نے اس سے قبل اتوار کے روز پیوٹن کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو اچھی اور نہایت مفید قرار دیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط سیکیورٹی معاہدہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں یورپی ممالک کا کردار کلیدی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اس عمل میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور امن معاہدے کے حق میں متحد ہیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات نے واشنگٹن اور کیف کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھایا ہے اور وہ صدر ٹرمپ سے 20 نکاتی امن منصوبے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان بند کمرہ ملاقات اور ظہرانہ بھی ہوا۔
امریکی وفد میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین، جیرڈ کشنر، امن کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔
جبکہ یوکرینی وفد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری رستم عمروف بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ صدر زیلنسکی ہفتے کے روز کینیڈا کے دورے کے بعد امریکا پہنچے تھے، جہاں انہوں نے تقریباً چار سال سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر بات چیت کی تھی۔

موضوعات : donaldtrumprussiaukrainewartrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Israel attacks Iran despite US President's stoppage
اہم ترین

امریکی صدر کے روکنے کے باوجود اسرائیل کے ایران پر حملے

8 جون , 2026
ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ
اہم ترین

ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

7 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump
اہم ترین

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ
اہم ترین

ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ

4 جون , 2026
Donald Trump suffers major setback, war powers limited
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا،جنگ کے اختیارات محدود

4 جون , 2026
Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
اگلی خبر
پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

یہ بھی پڑھیں

Tax relief proposal for salaried class awaits IMF approval

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز، آئی ایم ایف منظوری کا انتظار

8 جون , 2026
Israel and Iran attack each other

اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے

8 جون , 2026
New oil and gas discoveries increase Pakistan's energy reserves

تیل اور گیس کی نئی دریافت پاکستان کے توانائی ذخائر میں اضافہ

8 جون , 2026
Petrochemical complex could save $5 billion in imports

پیٹروکیمیکل کمپلیکس سے 5 ارب ڈالر کی درآمدی بچت ممکن

8 جون , 2026
Pakistan's modern Hangor-class submarine arrives in Sri Lanka, creating a stir in the Indian Ocean

بحر ہند میں بڑی ہلچل ،پاکستان کی جدید آبدوزیں اور فریگیٹ سری لنکا پہنچ گئیں

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔