لندن ( پاک ترک نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آج سے آغاز ہونے جا رہا ہے ۔
تفصلات کے مطابق لندن تاریخی لارڈز گرائونڈ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ میچ کیلئے میدان میں اتریں گی۔
اس سے قبل سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔ پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں انڈیا نے انگلش ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔
واضح رہے کہ پانچ میچ پر مشتمل سیریز کا چوتھے ٹیسٹ میچ کا آغاز 23جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز 31جولائی سے ہو گا ۔












