بدھ , 26 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

پاکستان اور ایران عالمی امن و مسلم امہ کے اتحاد کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

10 مہینے پہلے
A A
پاکستان اور ایران عالمی امن و مسلم امہ کے اتحاد کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عالمی امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے پرعزم ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سفیر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ برادرانہ باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا، انہوں نے مسائل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری جیسے پرامن طریقوں پر دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خمینی اور صدر مسعود پزشکیان کیلئے عزت و تکریم اور خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشت گردی اور خود مختار ممالک کے خلاف بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور ایران بد قسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک پوری دنیا کیلئے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر باقر نے وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کی عوام کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں بھرپور تعاون اور حمایت پر دلی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی حمایت کو ایرانی عوام کی تحسین اور خصوصی پذیرائی حاصل ہے، پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر باقر قالیباف نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ مثبت تعاون کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول معیشت اور تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اظہار کیا۔
ایرانی سپیکر نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی طرف سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے جذبہ خیر سگالی کا بھی اظہار کیا، انہوں نے پاکستان میں دورے کے دوران مہمان نوازی پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم کے خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

موضوعات : iranislamabadpkaistanshahbazshairfshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا
اہم ترین

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
China has rejected the new US economic sanctions imposed on Iran.
تازہ ترین

چین نے ایران پر عائد نئی امریکی اقتصادی پابندیاں مسترد کر دیں

25 اگست , 2026
Masoud Pezeshkian speaks to the Field Marshal The US should change its tone and policy regarding Iran.
تازہ ترین

امریکا ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور پالیسی بدلے ،مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل سے گفتگو

25 اگست , 2026
Pakistan as a proponent of peace Field Marshal Syed Asim Munir visits Iran; key meetings held to defuse Iran-US tensions.
تازہ ترین

پاکستان امن کا داعی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران، ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم ملاقاتیں

25 اگست , 2026
Efforts for peace in the Middle East intensify; Field Marshal Asim Munir departs for Iran.
اہم ترین 2

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششیں تیز، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران روانہ

24 اگست , 2026
What could be the reason if a husband shoots his wife The accused in the Hana Javed murder case asks the plaintiffs
پاکستان

شوہر بیوی کو گولی مار دے تو کیا وجہ ہو سکتی ہے؟حنا جاوید قتل کیس کے ملزم کاطالبات سے سوال

24 اگست , 2026
اگلی خبر
استنبول مذاکرات: افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان

استنبول مذاکرات: افغان سرزمین سے دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں،وزیراعظم

25 اگست , 2026
بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی کی ملاقات

25 اگست , 2026
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

بابر اعظم کی دھواں دار واپسی؟ لارڈز میں بھرپور پریکٹس

25 اگست , 2026
10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

10روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔