اسلام آباد (پاک ترک نیوز )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دورہ اسلام آباد کے دوران حکومتی اور پارٹی قیادت سے اہم مشاورت کریں گے۔ پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے نئے بلوں کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت میں مشاورت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ بلوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز زیر غور آئیں گی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری اہم بلوں سے متعلق پارٹی کا حتمی مؤقف بھی طے کریں گے۔
وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے بلوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اب وہ حکومتی یقین دہانیوں اور مجوزہ بلوں کے مسودوں کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق قانون سازی کے معاملات پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا نیا دور متوقع ہے، جبکہ بلوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔











