منگل , 12 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

امریکا اور چین میں ایک سالہ تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی کا اعلان

6 مہینے پہلے
A A
امریکا اور چین میں ایک سالہ تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

بوسان(پاک ترک نیوز ) چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں ایک سال کا معاہدہ طے پا گیا، امریکا نے چین پر ٹیرف بھی 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات بہترین رہی، بات چیت حیرت انگیز رہی، کئی اہم فیصلے کیے گئے، امریکا اور چین کے درمیان ایک سالہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ تجارتی معاہدے کو باقاعدگی سے توسیع دی جائے گی، چین پر عائد ٹیرف 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر رہے ہیں، نایاب معدنیات کا تنازع بھی حل کر لیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اپریل میں چین کا دورہ کروں گا، صدر شی بھی امریکا کا دورہ کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے فینٹینیل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا کے امریکہ میں داخلے کی روک تھام کے جواب میں امریکہ تمام چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو کم کرے گا، چین کے ساتھ نایاب معدنیات کی تجارت کا معاملہ طے پا گیا ہے، اس معاملے میں چین کی جانب سے اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے معاملے پر صدر شی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، ہم اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں فریق لڑ رہے ہیں اور میرے خیال کبھی کبھی آپ کو انہیں لڑنے دینا پڑتا ہے لیکن ہم یوکرین پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ ملاقات کے دوران تائیوان کا معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو زبردست ملاقات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر ایک عظیم رہنما ہیں، چین امریکا سے بڑی مقدار میں سویابین خریدنا شروع کر دے گا۔
چینی براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ 40 منٹ جاری رہی جو کہ طے شدہ دورانیہ سے زیادہ تھی۔
ملاقات کے دوران ٹرمپ کے ساتھ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر، وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ، کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک، چیف آف سٹاف سوسی وائلز اور چین میں امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو بھی موجود تھے۔
چینی وفد میں صدر شی کے علاوہ ان کے چیف آف سٹاف کائی کیو، وزیر خارجہ وانگ یی، نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ سو، نائب وزیر اعظم ہی لائیفنگ، وزیر تجارت وانگ وینتاو اور قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین ژینگ شانجی شامل تھے۔
ملاقات سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ سے ملاقات کامیاب رہے گی، دونوں فریقوں کے مابین ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں، شی جن پنگ نے اس کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار کہا ہے کہ چین اور امریکا کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہئے، دنیا کے بڑے ممالک ہونے کے ناطے چین اور امریکا مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں کیونکہ دنیا کو مشکل مسائل کا سامنا ہے۔

موضوعات : americabeijingbosanchinadonaldtrumptarifftrumpwashintonxijinping
ShareSend

متعلقہ خبریں

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ
اہم ترین

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

12 مئی , 2026
British Deputy High Commissioner's farewell meeting with Sindh Chief Minister
تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

12 مئی , 2026
Trump calls Iranian response 'foolish', threatens more attacks
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایرانی جواب احمقانہ قرار دیدیا ،دوبارہ حملوں کی دھمکی

12 مئی , 2026
Trump assassination suspect denies charges
تازہ ترین

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کا الزامات سے انکار

12 مئی , 2026
Which country has how much oil reserves
تازہ ترین

کس ملک کے پاس کتنا تیل کا ذخیرہ ہے؟

11 مئی , 2026
Trump to discuss Iran with Xi Jinping during China visit Officials
تازہ ترین

ٹرمپ دورہ چین کے دوران شی جن پنگ سے ایران پر بات چیت کریں گے: حکام

11 مئی , 2026
اگلی خبر
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا زور، لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت

پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا زور، لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت

یہ بھی پڑھیں

 امریکا ایران جنگ میں 29ارب ڈالر جھونک چکا ہے ،پینٹا گون

 امریکا ایران جنگ میں 29ارب ڈالر جھونک چکا ہے ،پینٹا گون

12 مئی , 2026
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

12 مئی , 2026
 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

12 مئی , 2026
وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔