لسبیلہ ( پاک ترک نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورگن گیس منصوبے سے میتھین کے اخراج پر اقوام متحدہ کی شیورون کو وارننگ
پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی جا رہی تھی، جبکہ وین کراچی سے لسبیلہ کی جانب رواں دواں تھی کہ اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔












