جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم کی الویریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

1 گھنٹہ پہلے
A A
Prime Minister meets with a delegation from Alvarez & Marsal; discusses promotion of investment.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی مشاورتی فرم الویریز اینڈ مارسل (A&M) کے شمالی امریکہ آپریشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر پیٹر بریگز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پاکستان میں اقتصادی اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پیداواری معیشت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی اقتصادی اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور میرٹ و شفافیت کے فروغ کے ذریعے معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پیٹر بریگز اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی معیشت کو بین الاقوامی منڈیوں کے لیے مزید کھولنے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ اقتصادی ماہرین سے مشاورت کے لیے پُرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی اور مالیاتی استحکام کا مشکل ہدف حاصل کرنے کے بعد حکومت گہری اور بنیادی نوعیت کی ادارہ جاتی و اقتصادی اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جن کا مقصد برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا اور پیداواری معیشت کے نئے دور کا آغاز یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی و پیداواری شعبے کی کارکردگی اور استعدادِ کار میں اضافے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جبکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو راغب کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ حکومت سرکاری ملکیتی اداروں (SOEs) کی معاشی افادیت اور پائیداری کا جائزہ لینے کے لیے فعال حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں قومی معیشت کی بہتری اور اقتصادی ترقی کے لیے ان اداروں کی نجکاری کا عمل بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی کے عمل کو مؤثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے ماہرین کی ٹیم اور پیشہ ورانہ طور پر اہل افرادی قوت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مؤثر، ذمہ دار اور فعال بین الاقوامی مشاورتی اداروں کے ساتھ نتیجہ خیز اور بامعنی شراکت داری کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر پیٹر بریگز نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی اقتصادی ماہرین کے ساتھ مثبت روابط استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کو سراہا۔پیٹر بریگز نے پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کے فروغ اور پیداواری معیشت کے قیام کے لیے اپنی فرم کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری اور تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت، بھائی کے خاکے کی تشہیر کا حکم

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔پیٹر بریگز کے ہمراہ الویریز اینڈ مارسل کے دبئی میں منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا باقر، لندن میں منیجنگ ڈائریکٹر طارق حمید اور استنبول میں منیجنگ ڈائریکٹر اونور اوکوتور بھی موجود تھے۔

موضوعات : primeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

The Prime Minister has accepted all our demands, says the Governor of Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

وزیراعظم نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، گورنر خیبرپختونخوا

23 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

22 اکتوبر , 2026
ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ مجبوری میں کیا ، خیبر پختونخوا میں امن لائیں گے،وزیراعظم
اہم ترین

ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ مجبوری میں کیا ، خیبر پختونخوا میں امن لائیں گے،وزیراعظم

22 اکتوبر , 2026
We will not rest until the last terrorist is eliminated, says Prime Minister.
تازہ ترین

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

22 اکتوبر , 2026
Peshawar An important meeting of the Federal Apex Committee chaired by the Prime Minister reviewed the security situation.
تازہ ترین

پشاور، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

22 اکتوبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif has arrived in Peshawar on a one-day visit.
اہم ترین 2

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

22 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
The issue of Jamiat Ulema-e-Islam's reserved seat in the National Assembly has been scheduled for hearing.

جمعیت علمائے اسلام کی قومی اسمبلی میں مخصوص نشست کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر

یہ بھی پڑھیں

Horrific traffic accident in Lasbela; 11 people killed, 22 injured.

لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 22 زخمی

23 اکتوبر , 2026
UN warns Chevron over methane emissions from Gorgon gas project

گورگن گیس منصوبے سے میتھین کے اخراج پر اقوام متحدہ کی شیورون کو وارننگ

23 اکتوبر , 2026
Ukraine considers establishing its own satellite communication system following disruptions to SpaceX services.

اسپیس ایکس کی سروسز میں رکاوٹوں کے بعد یوکرین کا اپنا سیٹلائٹ مواصلاتی نظام قائم کرنے پر غور

23 اکتوبر , 2026
The issue of Jamiat Ulema-e-Islam's reserved seat in the National Assembly has been scheduled for hearing.

جمعیت علمائے اسلام کی قومی اسمبلی میں مخصوص نشست کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر

23 اکتوبر , 2026
Prime Minister meets with a delegation from Alvarez & Marsal; discusses promotion of investment.

وزیراعظم کی الویریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔