لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں میں اہم پیش رفت، پی ایس ایل انتظامیہ، فرنچائزز اور دیگر متعلقہ فریقوں کا اجلاس آج ورچوئل ہوگا۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن، براہ راست کھلاڑیوں کی شمولیت، شیڈول اور نیلامی کی تاریخوں سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔پی ایس ایل انتظامیہ نے اگلے ایڈیشن کے حوالے سے اہم تاریخوں اور آخری مراحل کی تیاری مکمل کرلی ہے، تاہم حتمی فیصلے دیگر متعلقہ فریقوں سے مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 12کا اہم اجلاس آج ،اہم فیصلے متوقع
پی ایس ایل 12 کا شیڈول جنوبی ایشیائی کھیلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا۔ جنوبی ایشیائی کھیل 3 سے 11 اپریل تک اسلام آباد اور لاہور میں منعقد ہوں گے، اس دوران پی ایس ایل کے میچز دیگر میدانوں میں کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔اجلاس میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن، براہ راست کھلاڑیوں کی شمولیت، نیلامی کی تاریخوں اور میچوں کے میدانوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔












