جمعرات , 22 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی فوج کے جنگی روبوٹس تیار

40 منٹس پہلے
A A
US Army combat robots ready
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) جنگ کا میدان، دشمن کے سامنے انسان نہیں بلکہ انسان جیسا روبوٹ! آواز پر حرکت، رکاوٹیں عبور کرنے اور خطرناک مشن انجام دینے والی مشینوں کی تیاری میں امریکہ کی بڑی پیش رفت! امریکی فوج کے مقابلے میں پانچ ادارے کامیاب قرار، لیکن عملی تجربے کے دوران ایک روبوٹ زمین پر گر بھی پڑا! کیا مستقبل کی جنگیں مشینیں لڑیں گی؟ دیکھیے یہ رپورٹ!ذرا تصور کریں! میدانِ جنگ میں گولیاں برس رہی ہوں، دھماکے ہو رہے ہوں، مگر خطرناک علاقے میں انسانی سپاہی کے بجائے ایک روبوٹ داخل ہو جائے!

یہ منظر اب محض سائنس فکشن نہیں، امریکی فوج انسانوں جیسی ساخت رکھنے والے روبوٹس کی صلاحیتیں آزما رہی ہے!اس مقابلے میں 103 تجاویز موصول ہوئیں، جن میں سے دس ادارے آخری مرحلے تک پہنچے، جبکہ عملی آزمائش کے بعد پانچ اداروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے افسران کی سنیارٹی سے متعلق فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں کالعدم قرار

روبوٹس کو مختلف رکاوٹیں عبور کرنے، آواز پر احکامات سمجھنے، نگرانی اور خطرناک ماحول میں کام کرنے جیسے مراحل سے گزارا گیا۔لیکن تجربات نے یہ بھی دکھایا کہ ٹیکنالوجی ابھی مکمل نہیں! ایک روبوٹ نے کھلے میدان اور ناہموار راستوں پر چلنے کا مظاہرہ کیا، بیلچے سے زمین کھودنے کی کوشش کی، مگر مٹی منتقل کرنے کا کام مکمل نہ کر سکا، اور پھر زمین پر گر گیا!یعنی مشینیں میدان میں اترنے کی تیاری تو کر رہی ہیں، لیکن ابھی انہیں انسانی صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے طویل سفر طے کرنا ہے۔اس دوڑ میں اصل مقابلہ صرف روبوٹ کے جسم کا نہیں، بلکہ اس کے دماغ، توانائی اور محسوس کرنے کی صلاحیت کا بھی ہے!کچھ ادارے مصنوعی ذہانت بہتر بنا رہے ہیں، کچھ توانائی کے نئے نظام آزما رہے ہیں، جبکہ کچھ ایسے حساس سینسرز پر کام کر رہے ہیں جو روبوٹ کو چیزوں کو زیادہ احتیاط سے پکڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

لیکن سب سے بڑا سوال اب بھی موجود ہے: اگر مستقبل میں روبوٹ خود فیصلے کرنے لگے تو انسانی جان کی حفاظت کون یقینی بنائے گا؟ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو غلط معلومات دے کر گمراہ کیا جا سکتا ہے، اس لیے زندگی اور موت سے متعلق فیصلے مشینوں کے حوالے کرنا سنگین اخلاقی مسئلہ بن سکتا ہے۔فی الحال یہ روبوٹس انسانی سپاہیوں کا مکمل متبادل نہیں، لیکن مستقبل میں آگ، جوہری آلودگی اور دیگر خطرناک مقامات پر ان کا استعمال انسانی جانیں بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔اب سوال یہ ہے: کیا آنے والے وقت میں جنگوں کا فیصلہ انسان کریں گے یا مشینیں؟

موضوعات : armyrobotsUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

Houthi attacks US orders evacuation of diplomatic staff and their families from Saudi Arabia
تازہ ترین

حوثیوں کے حملے ،امریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو انخلا کا حکم

22 اکتوبر , 2026
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ
اہم ترین 2

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ

20 اکتوبر , 2026
امریکی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں یومیہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، بجٹ خسارے میں 12 فیصد اضافہ
دنیا

امریکی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں یومیہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، بجٹ خسارے میں 12 فیصد اضافہ

18 اکتوبر , 2026
امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات
اہم ترین

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

18 اکتوبر , 2026
Slogans in support of Gaza during the US Secretary of War's speech
تازہ ترین

امریکی وزیر جنگ کی تقریر کے دوران غزہ کے حق میں نعرے

15 اکتوبر , 2026
China’s J-36 combat aircraft A new threat to the US
تازہ ترین

چین کا جنگی طیارہ جے 36 امریکا کیلئے نیا خطرہ

15 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Federal Minister Ahsan Iqbal and Liaquat Baloch in contact regarding the abolition of the petroleum levy.

پٹرول لیوی خاتمے کا معاملہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور لیاقت بلوچ کا رابطہ

یہ بھی پڑھیں

The Prime Minister will visit Peshawar today on a one-day trip.

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج پشاور جائیں گے

22 اکتوبر , 2026
Supreme Court restores Recruitment Rules 2014, nullifies Federal Service Tribunal's decision

سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیئے، فیڈرل سروس  ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم

22 اکتوبر , 2026
Crucial meeting for PSL 12 today; key decisions expected.

پی ایس ایل 12کا اہم اجلاس آج ،اہم فیصلے متوقع

22 اکتوبر , 2026
Lahore declared the world's most polluted city for the fourth consecutive day

لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

22 اکتوبر , 2026
Federal Minister Ahsan Iqbal and Liaquat Baloch in contact regarding the abolition of the petroleum levy.

پٹرول لیوی خاتمے کا معاملہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور لیاقت بلوچ کا رابطہ

22 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔