بدھ , 21 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

48 منٹس پہلے
A A
Irregularities worth billions of rupees revealed in the minerals sector in Khyber Pakhtunkhwa
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز)خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں  معدنیات کے شعبے سے متعلق سرکاری آڈٹ رپورٹ میں 16 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کے مالی نقصان اور مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی کان کنی، ٹھیکے داروں سے واجبات کی عدم وصولی، رائلٹی اور دیگر محصولات میں کوتاہی کے باعث صوبائی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 2022 اور 2023 کے دوران غیر قانونی کان کنی کے ذریعے 8 ارب روپے سے زائد کے مالی نقصان کی نشاندہی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق نادہندہ ٹھیکے داروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات وصول نہیں کیے گئے، جبکہ چیک پوسٹوں، انسپکٹروں اور محکمہ معدنیات کی موجودگی کے باوجود صوبے کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کان کنی جاری رہی، جس سے مزید 3 ارب 8 کروڑ روپے کے نقصان کی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سیکنڈ میں 10 لاکھ نمونوں کا تجزیہ کرنے والی نئی ذہین چِپ تیار

رپورٹ میں شاہراہوں اور چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے نام پر بجری اور ریت کے غیر قانونی اخراج سے 3 ارب 7 کروڑ روپے کے نقصان کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ معدنیات پر عائد محصول کی مد میں 54 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول نہ ہونے، جبکہ کوئلے، باکسائٹ، چونے کے پتھر اور سوپ اسٹون کی کانوں کے 81 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات معاف کیے جانے کی بھی نشاندہی کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پشاور میں محکمہ معدنیات کی زمین 10 ہزار روپے فی ایکڑ کے مقررہ نرخ کے بجائے 200 روپے فی ایکڑ پر دی گئی، جس سے 14 کروڑ روپے کے نقصان کی نشاندہی ہوئی۔ کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، ہری پور اور دیگر اضلاع میں چھوٹے ڈیموں کے واجبات وصول نہ ہونے سے 53 کروڑ روپے سے زائد، جبکہ مردان میں رائلٹی کی مد میں 6 کروڑ 36 لاکھ روپے کے نقصان کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

موضوعات : billions of rupees revealedin minerals sectorkpk
ShareSend

متعلقہ خبریں

Governor's rule in Khyber Pakhtunkhwa was imposed out of necessity; we will continue our support, says Daniyal Chaudhry.
پاکستان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج مجبوری میں لگایا گیا، حمایت جاری رکھیں گے، دانیال چودھری

20 اکتوبر , 2026
Hearing on petitions against Governor's rule and emergency in Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر سماعت

20 اکتوبر , 2026
Move to declare an emergency in Khyber Pakhtunkhwa rejected; we will stage a massive protest Barrister Gohar.
اہم ترین 3

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا اقدام مسترد، بھرپور احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر

14 اکتوبر , 2026
Emergency decision in Khyber Pakhtunkhwa was made in accordance with the constitution, says Law Minister Azam Nazir Tarar
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آئین کے مطابق کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

14 اکتوبر , 2026
Approval granted for Governor's Rule in Khyber Pakhtunkhwa; National Assembly and Senate sessions to be held today.
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی منظوری ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے

14 اکتوبر , 2026
Law and order situation in Khyber Pakhtunkhwa was bad, Atta Tarar
پاکستان

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، عطا تارڑ

13 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Schedule for the 2027 Under-19 Women’s T20 World Cup announced; Pakistan placed in Group B

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان گروپ بی میں شامل

یہ بھی پڑھیں

Mir Raza Case Sindh government agrees in principle to form a JIT

میر رضا کیس: سندھ حکومت کا جے آئی ٹی بنانے پر اصولی اتفاق

21 اکتوبر , 2026
Those responsible for negligence in the Mir Raza case will be punished, says Sharjeel Memon.

میر رضا کیس میں کوتاہی کرنے والوں کو سزا ملے گی، شرجیل میمن

21 اکتوبر , 2026
Keanu Reeves set to star in James Wan’s new Hollywood film, The Gangster, the Cop, the Devil.

کینو ریوز جیمز وان کی نئی ہالی وڈ فلم ’’دی گینگسٹر، دی کاپ، دی ڈیول‘‘ میں اداکاری کے لیے تیار

21 اکتوبر , 2026
Schedule for the 2027 Under-19 Women’s T20 World Cup announced; Pakistan placed in Group B

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان گروپ بی میں شامل

21 اکتوبر , 2026
Irregularities worth billions of rupees revealed in the minerals sector in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

21 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔