غزہ (پاک ترک نیوز )غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 فلسطینی شہید جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار 505 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 5 ہزار 332 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 74 ہزار 396 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 75 ہزار 449 فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔












