انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ نے مقامی ساختہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔
وزیر صنعت اور ٹیکنالوجی مہمت فتح نے اعلان کیا کہ ترکیہ نے اپنے مقامی SOM-J کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس تجربہ نے ملک کی جدید انجینئرنگ کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔
SOM-J اگلی نسل کا، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا، ہر موسم میں ہوا سے سطح تک مار کرنے والا اسٹینڈ آف کروز میزائل ہے جسے سائنسی اور تکنیکی ریسرچ کونسل آف ترکئیز (TÜBITAK) ڈیفنس انڈسٹریز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (SAGE) نے تیار کیا ہے۔
مہمت فتح کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مزید کہنا تھا کہ "TÜBITAK SAGE میں تیار کردہ SOM-J کروز میزائل ترکی کی انجینئرنگ کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔












