ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل

8 مہینے پہلے
A A
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد جہنم واصل
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا، پولیس جوانوں نے مقابلہ کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، فائرنگ کے تبادلہ میں 7 جوان شہید ہوئے۔
سنٹرل پولیس آفس کے مطابق فتنہ الخوارج نے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔
پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر موجود رہے۔
سنٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن کیا، 6 خوارج جہنم واصل کیے اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔7 زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریننگ سنٹر میں موجود تمام زیر تربیت ریکروٹس بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ٹریننگ سکول میں ٹرینی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں و جوانوں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

موضوعات : deraismailkhanpeshawarterrarist
ShareSend

متعلقہ خبریں

Police and CTD operation in Bannu, 8 terrorists killed
تازہ ترین

بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن ،8 دہشت گرد ہلاک

23 مئی , 2026
Operation in Lakki Marwat, 2 terrorists killed
پاکستان

لکی مروت میں آپریشن ،2دہشت گرد ہلاک

23 مئی , 2026
CTD conducts operations in several cities of Punjab, arrests 21 terrorists
تازہ ترین

سی ٹی ڈی کے پنجاب کے کئی شہروں میں آپریشن ،21 دہشت گرد گرفتار

2 مئی , 2026
Security forces kill 3 terrorists in Tirah Valley
تازہ ترین

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

6 اپریل , 2026
Sohail Afridi named in Radio Pakistan attack case
اہم ترین 2

سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد

11 مارچ , 2026
Afghanistan is a haven for terrorists, which countries are targeted
تازہ ترین

افغانستان دہشت گردوں کا ٹھکانہ کون کون سے ممالک نشانہ

4 مارچ , 2026
اگلی خبر
مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند

مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند

یہ بھی پڑھیں

Cheap petrol scheme Rs 4000 and others

سستا پیٹرول اسکیم،ایک ساتھ 4000روپے

6 جون , 2026
50,000 e-bikes, 5,000 e-taxis for Punjab youth

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں

6 جون , 2026
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

6 جون , 2026
آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

6 جون , 2026
وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔